ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کیرانہ میں بی جے پی کا جھوٹ بے نقاب ہوا:اکھلیش یادو

کیرانہ میں بی جے پی کا جھوٹ بے نقاب ہوا:اکھلیش یادو

Tue, 21 Jun 2016 00:25:56    S.O. News Service

نئی دہلی، 20جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کیرانہ فرار تنازع پر پہلی بار عوامی اسٹیج سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی اکھلیش یادو نے کہا کہ یہ یوپی کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔تحقیقات میں بی جے پی کا جھوٹ بے نقاب ہوا۔اکھلیش نے کہا کہ لوگوں نے روزگار کے لئے گھر چھوڑا تو بی جے پی نے اسے فرقہ وارانہ مسئلہ بنا دیا،لوگ اپوزیشن جماعتوں کی سازشوں کو لے کر ہوشیار رہیں۔لکھیم پور ۔سیتاپور فارلین کا افتتاح کرنے پہنچے اکھلیش نے مرکزی حکومت پر بھی جم کر نشانہ لگایا۔اکھلیش نے کہا کہ مرکزی حکومت نے اترپردیش سے نو ہزار روپے کا پیکیج چھین لیا۔بی جے پی ایم پی حکم سنگھ نے کیرانہ میں ہندو خاندانوں کی نقل مکانی کی فہرست جاری کی تھی۔حکومت کی تحقیقات میں حکم سنگھ کا دعوی غلط پایا گیا تھا۔


Share: